اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیتاجی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے - عظیم مجاہد آزادی اور آزادہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چند ربوس

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے عظیم مجاہد آزادی اور آزادہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چند ربوس کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عظیم مجاہد آزادی تھے ۔ ان یوم پیدا ئش کو قومی چھٹی کے طور پر اعلان کر نے کا مطالبہ کیا ۔

نیتاجی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے
نیتاجی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے

By

Published : Jan 23, 2020, 4:59 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:16 AM IST

مغربی بنگال کے دارجلنگ میں عظیم مجاہد آزادی اور آزادہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چند ربوس کے یوم پیدا ئش کے موقع پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد وہ حقیقی ہرو تھے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی آج سی اے اے اور این آر سی کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو شہریت دینے کی بات کرتی ہے ۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ بی جے پی کو نیتا جی کے آئیڈیولوجی یاد نہیں ہے۔ بیتاجی تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے۔ اس کی سب سے بڑی مثال شہنواز حسین ہیں جو آزادی ہند فوج میں نیتاجی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے تھے۔

نیتاجی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی 2011میں اقتدار میں آنے کے بعد 23جنوری کو ریاستی سطح پر تعطیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے نیتاجی سبھاش چند بوس سے متعلق تما فائلوں کو عام کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک اس وعدے کو پوار نہیں کیا جاسکا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ہندوستان کی آزادی کو 70سال ہوچکے مگر اب تک نیتاجی سبھاش کی موت کا معمہ حل نہیں ہوسکا ہے۔

نیتاجی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر کماربوس نے ہندوستان کو متحد رکھنے کیلئے سیکولر آئیڈیا پیش کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے آزاد ہند فوج میں ہند،مسلم،سکھ اور عیسائی سب شامل تھے۔

نیتاجی کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار دیا جائے

مغربی بنگال سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں نیتاجی کے یوم پید ائش کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دارجلنگ میں این آر سی سی اے اور ان پی آر کے خلاف ایک بڑی ریلی کی قیادت کی تھی۔اس ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details