ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مسائل کے حل کی بات کرنے والوں کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے، جو عام لوگوں کے اظہار خیال پر پابندی عائد کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ نیوز چینلز پر بی جے پی کی حمایت میں بات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جبکہ مخالفت میں بات کرنے والوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ملک کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی بھر پائی ممکن نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوئی کوشش نہ کرے، میں اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھ چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ رہوں گی اس وقت تک نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی۔
مزید پڑھیں:
گیتانجلی اسٹیڈیم میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کو کسی بھی قیمت پر دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے، اسی وجہ سے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔