اردو

urdu

ETV Bharat / state

TS Sivagnanam ممتا بنرجی کی کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو مبارکباد - نئے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ممتا بنرجی کی کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو مبارکباد
ممتا بنرجی کی کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو مبارکباد

By

Published : May 11, 2023, 7:05 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سی وی آنند بوس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر، جسٹس ٹی ایس۔ شیوگننم کی حلف برداری کی تقریب کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس نئی شروعات کے لئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ عدلیہ کو آئین کا محافظ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کو برقرار رکھنے، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے اور امن کی بحالی میں عدلیہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ہم عدلیہ کا سب سے زیادہ احترام کرتے ہیں اور میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے لئے دلی احترام کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose مغربی بنگال حکومت کی آڈٹ رپورٹ راج بھون میں جمع

اس موقع پر حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی ایک عرصے بعد ایک دوسرے کے روبرو ہوئے۔ تاہم دونوں رہنماوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاست میں آئینی بحران پیدا ہونے پر وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ اس تناظر میں انہوں نے ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے’ ہیملیٹ‘‘ کے مشہور مکالمے کو نمایاں کرتے ہوئے موازنہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details