کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دیوالی کے موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم نے جس انداز میں روایتی ٹیم پاکستان پر جیت درج کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہمیں یہ جیت برسوں تک یاد رہے گی۔ Mamata Banerjee Congratulates Team India وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت کرکٹ کے دیوانوں کے لئے دیوالی کے موقع پر کسی قیمتی اور شاندار تحفہ سے کم نہیں ہے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے ہمیں شاندار تحفہ ملا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے پاکستان پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو شاندار جیت دلانے میں اہم رول ادا کرنے والے وراٹ کوہلی کی بھی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ون مین آرمی کا رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی دنیائے کرکٹ کے وراٹ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے اعصاب شکن میچ میں وراٹ اننگ کھلی۔ امید کرتے ہیں کہ وراٹ کوہلی ورلڈکپ کے تمام میچوں ایسی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 میں چیس ماسٹر وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور ہاردک پانڈیا (40) کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارت نے میچ کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔