کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رودرانک بالا صاحب پاٹل، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور دیویانش سنگھ پنوار کو آج 10 میٹر ایئر رائفل مردوں کے ٹیم ایونٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔
انہوں نے آدرش سنگھ، انیش بھان والا اور وجے ویر سدھو کو مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں ملک کے لیے ایک اور کانسہ کا تمغہ جیتنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مینس فور اور مینس کواڈرپل اسکلس ٹیموں کو مزید دو کانسہ کے تمغے حاصل کرنے پر مبارکباد۔ ملک کی شان و شوکت بڑھانے کے لیے آپ کی مستقبل کی تمام کوششوں میں آپ کے لیے نیک خواہشات۔