اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شاہ رخ کا بنگال سے خاص رشتہ ہے' - شاہ رخ

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بالی ووڈ کنگ اور بنگال کے برانڈ ایمبسیڈر شاہ رخ خان کی یوم پیدائش پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

ممتا کی شاہ رخ کو مبارکباد

By

Published : Nov 2, 2019, 6:22 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:46 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے بالی ووڈ کےبادشاہ اورریاست کے برانڈ ایمبسیڈر شارہ خان کی 54ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے اس موقع پر شاہ رخ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔شاہ رخ خان کو بنگال میں اہم مقام حاصل ہے۔

ممتابنرجی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شاہ رخ خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 25 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کےلیے دعوت بھی دی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق کولکاتابین الاقوامی فلم فیسٹول میں ان کی شرکت اہم ہے ۔ ان کی موجودگی سے فیسٹول میں چار چاند لگ جائیں گے۔بنگال کے لوگوں نے شاہ خان کو جتنی محبت دی ہے اتنی کسی دوسری فلمی شخصیات کونہیں ملی ہے۔

انہوں نے لکھا ہےکہ شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں بلکہ ریاست مغربی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ ان کا بنگال سے خاص رشتہ ہے ۔

ممتابنرجی کے مطابق شاہ رخ خان چارمنگ برادر بھی ہیں۔ شاہ رخ نے نہ صرف فلموں کے ذریعہ لوگوں کو تفریح کی ہے بلکہ فلاح بہبود کے اسکیموں میں بڑھ چڑھ کر بھی حصہ لیا ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 8:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details