مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ فیس بک اور ٹوئیٹر پر اپنے پروفائل کی تصویر تبدیل کرتے ہوئے ”متحدہ ہندوستان والا لوگو لگایا ہے۔
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے ممکنہ نفاذ کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شروع سے کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کل جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں یہ دونوں قانون کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے سوموار، منگل اور بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس کی قیادت کی تھی۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی نے بھارت کے آئین ودستور کا حلف لیا۔جب یہ قانون کی شکل اختیار کرلیا ہے تو ایک وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ کیسے اس قانون کی مخالفت کیسے کرسکتی ہیں۔