اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Challenges Viswa Bharati ممتا بنرجی کا وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کو چیلنج

ترنمول کانگریس کی سربراہ اوروزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کو چئلنج کرتے ہوئے کہاکہ ہمت ہے کہ نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات امرتیہ سین کی زمین چھین کر دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ امرتیہ سین قانونی طور پر صحیح ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں-

ممتا بنرجی کا وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کو چیلنج
ممتا بنرجی کا وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کو چیلنج

By

Published : May 5, 2023, 7:13 PM IST

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مالدہ اور مرشدآباد کے دورے ختن کرکے کولکاتا واپسی کے دوران بولپور اسٹیشن پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ بھی نا انصافی ہونے نہیں دیں گے۔اگر کوئی کسی کے اشارے پر کسی کو پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کو چئلنج کرتے ہوئے کہاکہ ہمت ہے کہ نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات امرتیہ سین کی زمین چھین کر دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ امرتیہ سین قانونی طور پر صحیح ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ امرتیہ سین کی زمین پر کوئی ہاتھ دیتا ہے اس کے خلاف اسی کارروائی کی جائے گی وہ سوچنے پر مجبور پر جائے گا کہ اس نے کون سی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امرتیہ سین بھارت کی شان ہیں۔نوبل انعام یافتہ ہیں۔وشوا بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ ان کے ساتھ برا سلوک کیسے کر سکتا ہے۔انتظامیہ کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر بات کرسکتی ہے۔تنازع کو طول دینے کی کیا ضرورت ہے۔

غورطلب ہے کہ نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 13ڈسمل زمین کو 6مئی تک خالی کرنے کے حکم کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ امرتیہ سین نے غیر قانونی طریقے سے اس زمین کو قبضہ کررکھا ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس ببھاش رنجن دے کی عدالت میں ہوگی۔اپنی عرضی میں ماہراقتصادیات نے دلیل دہی ہے کہ اکتوبر 1943کو وشوبھارتی کے جنرل سیکریٹری راتھندر ناتھ نے ان کے والد آسوتوش سین کو 99سال کےلئے لیز پر دیا تھا۔اس کے بعد یہاں پراتیچی کی تعمیر ہوئی۔اس سے قبل سین نے سوری کی عدالت کی طرف رجوع کیا تھا ۔کورٹ میں15مئی کو سماعت ہونی ہے۔اس سے قبل ایک بار پھر یونیورسٹی نے ان کو زمین خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ زمین خالی نہیں کریں گے تو یونیورسٹی بلڈوزر بھیج کر زمین خالی کرائے گی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ مسمار اور بلڈوزر چلانے کا سوال نہیں پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کیوں اور کیا گرائیں گے ۔سب سےپہلے زمین پر کچھ بھی نہیں ہے۔یہ خالی زمین ہے اور درخت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پراتیچی اور وشوبھارتی کی پوری زمین یونیورسٹی کی ہے۔پوری زمین ہمارے قبضے میں آجائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:Amartya Sen Land Dispute امرتیہ سین نے وشوبھارتی یونیورسٹی کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی

وشوبھارتی یونیورسٹی نے 19اپریل کو امرتیہ سین کو بے دخلی کا نوٹس بھیجتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے 1.38ایکڑ زمین میں سے 13ڈسمل زمین خالی کردیں۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کھل کر سامنے آئی ہیں اور انہوں نے کہا کہ اگر بلڈوزر چلایاجاتا ہے تو ہمارے لوگ آگے بیٹھ جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details