کولکاتا :مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے میڈیا کے اس رویے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر اخلاقی عمل ہے۔کہاکہ کم سے کم جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے اس کے بارے میں ایک بار پوچھ لے۔خیال رہے کہ سنگور میں ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شوبھندو ادھیکاری نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس سے قومی ٹیم کا درجہ چھیننے کے بعد ممتا بنرجی نے چار مرتبہ امیت شاہ کو فون کیا تھا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے اس رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں، کچھ لوگ کچھ کہہ رہے ہیں، میڈیا اسے دہرا رہا ہے۔ بی جے پی والے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔بیہ جے پی کے رہنما بدتمیزی کر رہے ہیں۔ میں نے بی جے پی کی میٹنگ میں ایک شخص کو مجھ سے متعلق جھوٹ بولتے ہوئے سنا۔مگر کسی نے بھی مجھ سے پوچھا کہ مجھ سے متعلق جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سچ ہے کہ یا نہیں ۔
انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر ان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق یہ کہا گیا کہ میں نے ترنمول کانگریس کے قومی پارٹی کا درجہ چھیننے کے بعد میں نے امیت شاہ کو چار بار فون کیاکہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ کیا میں نے سچ کیا یا نہیں؟۔