کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی رہائش گاہ پر اگلے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اس اجلاس میں مختلف محکموں میں تقرریوں کے معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے پیر میں چوٹ آئی ہے۔وزیر اعلیٰ اس وقت گھر پر آرام کررہی ہیں اور گھر سے ہی کام کاج کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ کابینہ کی میٹنگ سی ایم ہاؤس میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ن ذرائع کے مطابق، کابینہ کے ارکان کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اسپین کے دورے کے دوران بھی بائیں پائوں میںچوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئیں تھیں۔ اسپین سے واپسی کے بعد وہ پیروں کے علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال بھی گئی تھیں۔