اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitin Gidkari Health Condition سلی گوڑی میں نتن گڈکری کی طبیعت اچانک بگڑی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خبر لی - مغربی بنگال کے سلی گوڑی

سلی گوڑی میں سڑک کا دورہ کرنے پہنچے مرکزی وزیر نتن گڈ گری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے خون میں شوگر کی سطح کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ Nitin Gidkari Health Condition

سلی گوڑی میں مرکزی وزیر نتن گڈ گری بیمار،وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خبرلی
سلی گوڑی میں مرکزی وزیر نتن گڈ گری بیمار،وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خبرلی

By

Published : Nov 17, 2022, 6:55 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں نتن گڈگری جمعرات کو شیو مندر سے سیوک کی چھاؤنی تک سڑک کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ انہیں سلی گوڑی کے پروگرام کے بعد ایک اور افتتاحی تقریب شرکت کرنے والے تھے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Called Siliguri Police Commissioner To Enqiure Nitin Gidkari Health Condition

سلی گوڑی میں مرکزی وزیر نتن گڈ گری بیمار،وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خبرلی

تاہم دارجلنگ جنکشن کے قریب دگاپور میدان میں سڑک کی افتتاحی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔ اس وقت مرکزی وزیر نقل و حمل نتن گڈگری اسٹیج پر ہی بیماری ہونے لگے ۔

انہیں جلدی سےا سٹیج سے نیچے لایا گیا۔ عملی طور پر ڈاکٹر کو بھی گرین کوریڈور سے وہاں لایا گیا ۔انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دارجلنگ کے ممبر پارلیمان راجو بسٹ کے مٹیگارا میں واقع گھر لے جایا گیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر کی بیماری کی وجہ سے دالکولہ پروگرام منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں دہلی لے جایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Investigation Agency دلیپ گھوش کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کی گئی، ممتا بنرجی

نتن آج صبح 11 بجے کے قریب سلی گوڑی پہنچے۔ پھر ایک کے بعد ایک پروگرام۔ لیکن مرکزی وزیر سلی گڑی کے دگا پور میں اسٹیج پر بیمار پڑ گئے۔دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سلی گوٖڑی کے پولیس کمشنر کو فون کرکے مرکزی وزیر نتن گڈگری کی طبقیت کے بارے میں تفصلی معلومات حاصل کی۔West Bengal CM Mamata Banerjee Called Siliguri Police Commissioner To Enqiure Nitin Gidkari Health Condition

ABOUT THE AUTHOR

...view details