کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پچھم بنگال دیوس پر غور کرنے کےلئے 29اگست کو تمام سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے آل پارٹی میٹنگ طلب کی۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ میٹنگ میں مثبت بات چیت ہوگی۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ پچھم بنگال دیوس سے متعلق کچھ بھی طے کرنے سے قبل وزیراعلیٰ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ 29 اگست کو پچھم بنگال دیوس پر ایک آل پارٹی میٹنگ کریں گی۔ یہ ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے بنگلہ سال کے پہلے دن پہلے بیساکھ کو بنگلہ دیوس کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔