اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ کتاب میلہ میں این آر سی اورسی اے اے پر ممتا کی کتاب منظر عام پر آئے گی - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ہر سال کی طرح اس سال بھی کلکتہ کتاب میلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کی متعدد نئی کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔

کلکتہ کتاب میلہ
کلکتہ کتاب میلہ

By

Published : Jan 22, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:53 AM IST

ان کتابوں میں بچوں اور اشعار کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کتاب شائع ہونے کی توقع ہے ۔

اس سال کتاب میلے میں ممتا بنرجی کی جو کتابیں منظر عام پر آنے کی توقع
ہے۔
ان میں گرین بنگلہ سٹیزن اور شاعری کی دیگر کئی کتابیں شامل ہیں۔ گزشتہ سال بھی ممتا بنرجی کی پانچ کتابیں شائع ہوئی تھیں۔اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی کی شایع ہونے والی کتابوں میں کئی نظم شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف لکھی گئی ہے ۔

کلکتہ کتاب میلہ

اس کے علاوہ این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر ممتابنرجی کے بیانات اور تقریروں کو بھی کتابی شکل میں شایع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ کےخلاف ریاست بھر میں احتجاج کررہی ہیں ۔

کلکتہ کتاب میلہ

کلکتہ بین الاقوامی کتاب 29جنوری سے شروع ہوگا۔کتاب میلہ کا افتتاح وزیر اعلیٰ کریں گی اور اس موقع پر ہی ممتا بنرجی کے کتابوں کا رسم اجر بھی ۔اس مرتبہ کلکتہ کتاب میلہ کا تھیم رو س ہے ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details