مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پر سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت اسی ہے جو مذہب کے نام پر سیاست کرکے ملک کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔اس سیاسی جماعت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہی ہمارا اہم مقصد ہے۔انہوں نے ملک کی تمام سیکولرپسند سیاسی جماعتوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
شمشیرگنج میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہم متحد ہوجاتے ہیں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔اس کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں ایک پلیٹ فارم آنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں چند سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے اور مستقبل مزید سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونے والی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر این آر سی کو لے کر مرکزی حکومت پر بھڑاس نکالی ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں بنگال کی عوام سے وعدہ کرتی ہوں، ہم نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کو لاگو نہیں کریں گے اور نہ ہی کرنے دیں گے۔