کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک راشن بدعنوانی کے الزام میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ ترنمول کانگریس ان کی گرفتاری میں سیاسی سازش دیکھ رہی ہے۔ جیوتی پریہ ملک خو د کہتے ہیں کہ سب کچھ ایک سازش ہے۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی سازش اور ان کے اشارے پر یہ کارروائی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے آج میٹنگ میں کہا کہ جیوتری پریہ ملک سازش کے شکار ہوئے ہیں ۔انہیں پھنسایا جارہا ہے ۔ممتا بنرجی نے شمالی 24پرگنہ کے لیڈروں سے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کی غیر موجودگی میںپارٹی کا کام کاج دیکھیں ۔
وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے کئی لیڈروں کو شمالی 24 پرگنہ کی تنظیم کو مزید وقت دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے یہ ذمہ داری ریاستی وزرا برتیا باسو، پارتھا بھومک، سوبھندو چٹوپادھیائے، رتھن گھوش کو سونپی۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ آپ کالی پوجا کے دوران ضلع میں رہیں۔ شمالی 24 پرگنہ میں کئی کالی پوجا منعقد کی جاتی ہیں۔