اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا کی قیادت میں تحفظ ماحولیات ریلی - تحفظ ماحولیات

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت میں تحفظ ماحویات کی ریلی کاانعقاد کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس ریلی میں شہر اور اس کے اطراف کے متعدد اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

ممتا کی قیادت میں تحفظ ماحولیات ریلی

By

Published : Aug 1, 2019, 7:48 PM IST

ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے محکمہ جنگلات کی جانب سے منقید کی گئی تحفظ ماحولیات ریلی کی قیادت کی جس میں مغربی بنگال کابینہ کے وزراء کے علاوہ فلمی اور ادبی دنیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اس ریلی میں شہر اور اس کے اطراف کے مختلف اسکولوں نے حصہ لیا ۔ تحفظ ماحولیات کی ریلی بیرلا پلینٹریم سے شروع ہوتے ہوئے چورانگی،اشوتوش مکھرجی روڈ،شیام پرشاد مکھرجی روڈ، سدن ایونیو سے گزرتے ہوئے نذرل منچ پہنچی۔

ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ تحفظ ماحولیات ریلی اس وقت ہمارے لیے ضروری ہے۔ اس کے بغیر ہماری زندگی ادھوری ہے۔ ماحولیات میں بہتری کے لیے ہم اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ پیٹر بودے لگانے کی ضرورت ہے تا کہ ماحولیات میں آلودگی پیدا نہ ہوسکے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ کے مطابق پانی کی طرح تحفظ ماحولیات بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ریلی میں شرکت کرنے والوں کو اس سلسلے کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں میں ماحولیات سے متعلق بیداری ضروری ہے ۔ بیداری نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے آس پاس کو آلودہ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ بیماری میں مبتلا ہو جا تے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details