اردو

urdu

ETV Bharat / state

'منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی' - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤ نافذ کئے جانے کی وجہ سے ملک میں حالات خراب ہوئے ہیں۔

'منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی'
'منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی'

By

Published : May 12, 2020, 9:29 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کورونا وائرس کے بحرا ن میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے بجائے ریاست کے بقایاجات کو بھی روک رکھا ہے۔

'منصوبے کے بغیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی'

دوسری جانب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لاک ڈاؤن کے درمیان محدود پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔اس کی وجہ سے پورے ملک میں مالی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال حکومت نے محدود پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کنٹینٹ زون پر پابندی نا فذ رہے گی۔ حکومت نے غیر کنٹینٹ زون میں مالی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیڑی انڈسٹری میں 50فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کام شروع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم چائے کے باغات میں 50 فیصد کارکنوں کی موجودگی کے ساتھ پہلے ہی کام جاری ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ زیورات اور الیکٹرانکس سمیت متعدد دکانیں محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محدود وقت میں دوکانیں کھلیں گی اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔ اگر منصوبے اور مشورے کے ساتھ لاک ڈاؤ ن نافذ کیا جاتا تو حالات خراب نہیں ہوتے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ حالات اب بھی کنٹرول میں نہیں آئے ہیں۔راشن کی تقسیم جاری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محدود پیمانے پر معاشی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے۔وزیرا عظم کے ساتھ میٹنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے۔خالی پلیٹ لے کر کب تک جھنجھنا بجایا جاسکتا ہے۔52,000کروڑ روپے کی بقایاجات کی رقم بھی جاری نہیں کررہی ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے محدود وسائل اور ذرائع کے باوجود معاشی طور پر پریشان لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل وزیرا عظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے میں کہا کہ کورونا وائرس کے بحران میں بھی مرکزی حکومت بنگال حکومت کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔انہوں نے

ممتا بنرجی نے کہاکہ ہمیں تین ماہ کے لئے قلیل مدتی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت معاشی سرگرمیاں شروع کیا گیا ہے۔ 13 سرکاری بسیں کلکتہ کے مختلف علاقوں میں چلائیں گی۔ ریاستی حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک بس میں صرف 20 افرادکو سورا کیا جائے گا۔نجی بسوں میں بھی 20 مسافروں کو ہی لے جانے کی اجازت ہوگی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ پرائیوٹ بس مالکان کرایے میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہوٹل کھلیں گی مگر ہوم ڈلیوری کی صرف اجازت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرانک اور دیگر دوکانیں 12بجے سے شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details