مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سکرٹریٹ بلڈنگ میں اعلیٰ سطح می میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے کارپورئشن اورمیونسپلٹیوں میں کام کرنے والے صفائی ملازمین کے لئے پانچ لاکھ روپے کےلائف انشورنس دینے کااعلان کیا۔
'صفائی ملازمین کے لئے پانچ لاکھ روپے کا لائف انسورنش' انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے کارپوریشن اور میونسپلٹیوں کے صفائی ملازمین اہم رول ادا کرتے ہوئے ہیں۔ ان کی صحت کاخیال رکھنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر میونسپلٹیوں کے صفائی ملازمین پراضافی ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ اس سے ان کے کام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ صفائی ملازمین کے کاموں میں اضافہ ہوگا تو ان کی ذمہ دارایوں میں اضا فہ ہوگا۔ اس وقت ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہو گی۔
'صفائی ملازمین کے لئے پانچ لاکھ روپے کا لائف انسورنش' انہوں نے کہاکہ صفائی ملازمین ہی علاقے میں صاف صفائی کا خیال رکھتے ہیں۔ ان کی مدد سے کوروناوائرس سے نمٹنے کی راہ اور ہموار ہو سکتی ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت نے ان کے لئے لائف انشورنس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ آئیسولیشن وارڈ میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ صفائی ملازمین ہی بلا جھجھک جاتے ہیں۔ اس لئے آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ ساتھ صفائی ملازمین کی اہیت بڑھ جا تی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں بغیر پیسے کا علاج ہوتا ہے۔ اس لئے شعبے سے منسلک افراد کے لئے لائف انشورنس دینے کا اعلان کرتی ہوں۔ اس میں نہ صرف صفائی ملازمین ہیں بلکہ آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین شامل ہیں۔
ریاستی سیکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسکول اب 15اپریل تک بند رکھا جائے گا۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 200کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چوںکہ اس وقت تک کورونا وائرس کی کوئی خاص دوا نہیں آئی ہے۔اس لئے اس بیماری کی روک تھا م میں کام آنے والے دوائیوں کا اسٹاک جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔حکومت نے این 95ماسکو کا آرڈر دیا ہے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے وزیرا علی ممتا بنرجی نے Epidemic Diseases Act(وبا ایکٹ)نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مفادات کے پیش نظرایکٹ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔