کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کی اہم اپوزیشن سیاسی جماعت بی جے پی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کیونکہ جیسا کہ ترنمول کانگریس نے وضاحت کی ہے کہ مانسون اجلاس میں منی پور کے واقعہ کی مذمتی قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر حزب اختلاف اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے کی کوشش کرے گی۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وہاں انہوں نے مالدہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزراء کو خبردار کیا۔ ذرائع کے مطابق ممتا نے کہا کہ مالدہ میں جو کچھ بھی ہوا وہ بنگال کے دوسرے حصوں میں اپوزیشن کے ذریعہ دہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہاں تک شک ظاہر کیا کہ بی جے پی اس طرح کی ویڈیوز پھیلا سکتی ہے۔ پولیس مالدہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس سے پہلے ہی کچھ اہم سراغ مل چکا ہے۔