اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی ملازمین کے لیے خوش خبری

ریاستی حکومت کوچھٹے پے کمیشن کی رپورٹ دسمبر میں جمع کرنے کا وقت دیا گیا تھا لیکن اس قبل ہی آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح کر دیا کہ چھٹے پے کمیشن کو نافذ کرنے کے لئے حکومت تیار ہے

By

Published : Aug 19, 2019, 8:52 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:54 PM IST

ریاستی ملازمین کے لیے خوش خبری

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چھٹے پے کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

لوک سبھا الیکشن کے بعد آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلی انتظامیہ کی میٹنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھٹا پے کمیشن دینا تو چاہتی ہے لیکن روپئے کہاں سے آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 56 ہزار کروڑ روپئے سود ادا کرنا ہوگا۔ اس میٹنگ کے دوران ہی اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل نے ریاستی سرکاری ملازمین کو چھٹے پے کمیشن کے تحت تنخواہ دینے پر مہر لگا دی.۔

حالانکہ 21 جولائی کو ممتا بنرجی نے کہا تھاکہ جن کو مرکزی حکومت کے برابر تنخواہ چاہیے ۔ وہ مرکزی حکومت کے پاس چلے جائیں۔ آج بھی انہوں نے کہا کہ جتنا ان کی حیثیت ہوگی اتنا ہی دیں گی ۔ اس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے

لیکن اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کو لگ رہا ہے کہ اب ان کی امید کے مطابق ان کو تنخواہ ملے گی۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 1:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details