مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنیر رہنما اور رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے ریاست میں حالات تیزی سے بدلنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملک میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف مغربی بنگال میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈریک اوبرائن کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ترقی کے لاکھ دعویٰ کرلے لیکن ملک میں بے روزگاروں کی شرح میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔