مغربی بنگال کے سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف سیکریٹری راجیو سنہا نے کہا کہ مرکزی حکومت جس طریقےسے لاک ڈاؤن کھول رہی ہے اس سےریاست میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کوخط لکھ کر کہا تھا کہ کولکاتا کے مخصوص علاقے میں لاک ڈاؤن صحیح سے نافذ نہیں کیا جارہا ہے ۔مرکزی حکومت نے حال ہی میں لاک ڈاؤن میں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سکریٹری راجیو سنہا نےکہا ہے کہ جس طریقے سے مرکزی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی لارہی ہے۔ اس سے خطرہ بڑھ گیا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوجائے گا ۔مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی لاسکتے ہیں ۔