اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ای وی ایم ہٹاؤم بیلیٹ پیپر لاؤ کا نعرہ' - ای وی ایم

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ای وی ایم میشن کے خلاف مہم کی شروعات کر تے ہوئے بی جے پی پر ای وی ایم کے ذریعہ عوامی مینڈیٹ چرانے کا الزام لگایا ۔

'ای وی ایم ہٹاؤم بیلیٹ پیپر لاؤ کا نعرہ'

By

Published : Jul 22, 2019, 12:55 PM IST


انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں ماں ماٹی مانش کی پارٹی واپسی کرے گی اور غیر معمولی اکثریت کے ساتھ ہم لگاتار تیسری مرتبہ حکومت بنا ئیں گے۔ مغر بی بنگال کے لوگ فرقہ پرست جماعت کے ساتھ کبھی نہیں جائیں گے۔

شاردا اور روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوان کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ حال ہی مرکزی ایجنسیاں دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔ٹالی ووڈ کی دومشہور شخصیات پرسنجیت چٹر جی اور ریتو پرنا سین گپتا کودھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

مرکزی ایجنیسیاں بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی ہیں۔

ایجنیسیوں نے کہاکہ پرسنجیت اور ریتوپرنا کو سدیپ بندھوپادھیائے اور تاپس پال جیسے حالات سے دوچار کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

ممتا بنرجی نے پھاٹ پارہ میں جاری تشدد کے واقعات پر کہا کہ بی جے پی اس کیلئے ذمہ دار ہے۔

بی جے پی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ وہ ریاست میں امن کے ماحول کو قائم نہیں رہنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران جان بوجھ کر بھاٹ پارہ میں ماحول خراب کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details