مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے راناگھاٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے ملک میں افراتفری کا ماحول پید ا کررکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے سبب اب پورے ملک میں سو سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ بولنے والے کئی لوگ ہیں لیکن کسی کی موت کی ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں ہے ۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے لوگوں کو گمراہ رکھا ہے۔ لوگوں میں بےچینی ہے۔ کیا لوگوں نے بی جے پی کو اسی لئے ووٹ دیا تھاکہ مستقبل میں لوگ اپنی شناخت کے لیے رہنما ؤں کے سامنے ہاتھ جوڑ کرکھڑرہے ۔
انہوں نے کہاکہ پورے مک میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے سبب اب تک سو لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ مغربی بنگال میں 32 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ شہریت گنوانے کے خوف سے لوگ خودکشی کررہے ہیں۔ لیکن مرکز میں بی جے پی کی حکومت کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ کیوں انہیں عام کی پریشانیوں کو دور کرنے سے زیادہ اقتدار پر قبضہ برقراررکھنے کی فکر ستا رہی ہے ۔