ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے کیسیز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔بنگال میں یومیہ 18 ہزار سے زائد معاملے سامنے آ رہے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی کی حیثیت سے تیسری بار حلف لینے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے واضح کردیا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح کورونا وائرس کے خلاف لڑائی ہے۔جس کے مطابق آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 105 ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔
ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے: ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے آکسیجن پلانٹ تیار کیے جائیں گے۔
میڈیکل کالج اور سوپر اسپیشالیٹی ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ضلع میڈیکل کالجوں کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے۔کیونکہ کہ مرکزی طور پر یہ کام کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ہوا سے یہ پلانٹ آکسیجن تیار کریں گے۔فی الوقت ڈائمنڈ ہاربر اور کوچ بہار میڈیکل کالج میں پلانٹ تیار ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے پیرا میڈیکل، انٹرن نرس اور ڈاکٹروں سے کام لیا جائے گا۔چونکہ امتحانات ملتوی ہو چکے ہیں ایسے میں انٹرن کو فائدہ ہوگا۔اس طرح کوورنا کے مریضوں کے علاج کے لئے دو ہزار اضافی ڈاکٹر اور نرس مہیا ہوں گے۔ایک لاکھ 70 ہزار سواستو سرکھا بندھو نام سے ڈاکٹروں کو اضلاع میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں لگایا جائے گا۔تمام ہسپتالوں اور نرسنگ ہوم میں 40 فیصد بیڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔ریاست کے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ 20 سے بڑھ کر اب 30 ہزار ہو گیا ہے۔