گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) کی قیادت نے آخرکار آج اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ دارجلنگ میں امن و امان اور موجودہ صورت حال پر پارٹی کے صدر بنے تمانگ اور جنرل سیکریٹری انیت تھاپا ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔ 21 اکتوبر کو کولکاتا میں جی جے ایم کے سابق صدر بمل گرونگ کے دوبارہ منظر عام پر آنے اور دارجلنگ میں سرگرم عمل ہونے کے اعلان کے بعد دارجلنگ اور پہاڑ کے دیگر علاقوں کی سیاسی صورتحال نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی جی جے ایم کے ترجمان کیش راج پوکریل نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کی قیادت کو ایک ہفتہ قبل ہی ریاستی حکومت نے بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمانگ اور تھاپا 3 نومبر کو ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور پہاڑی علاقے کی صورت حال پر غور و فکر کیا جائے گا۔
پوکریل نے کہا کہ یہ میٹنگ 3 نومبر، 2020 کو 3 بجے ہوگی۔ تمانگ اور تھاپا کولکاتا کے لیے 2 نومبر کو روانہ ہوں گے۔
گورنگ جو کالمپونگ پولیس اسٹیشن میں دستی بم حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہونے کے سنہ 2017 سے مفرور تھے۔ گزشتہ مہینے 21 اکتوبر کو منظر عام پر آکر اعلان کیا کہ وزیر اعظم مودی نے گورکھا لینڈ کے قیام پر اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا۔ اس لیے ہم نے این ڈے اے سے علاحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے ساتھ مل کر اگلے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیا جائے گا۔