اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جو بولتی ہوں وہی کرتی ہوں'

مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  ماحول سےمتعلق سر کاری سطح پر کئی اقدام کرتی ہیں۔ انہوں نے پانی بچاؤ مہم کے تحت ریلی کی قیادت کی ۔

'جو میں بولتی ہوں وہ کرتی ہوں'

By

Published : Jul 12, 2019, 7:11 PM IST


گزشتہ ایک سال میں جل دھرو جل بھرو پروگرام کے تحت انہیں ڈیڑھ لاکھ تالاب بنانے تجویز دی تھی۔ ایک سال میں تین لاکھ تالاب بنایا جا چکا ہے۔

آج حکومت مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سیو واٹر ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں کولکاتا کے گاندھی مورتی کے پاس ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیڑھ لاکھ تالاب بنانے کا اعلان کیا تھا اور اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ہم نے اب تک تین لاکھ تالاب بنا لئے ہیں۔

'جو میں بولتی ہوں وہ کرتی ہوں'

ا نہوں نے کہاکہ صرف بول دینے سی نہیں ہوتا ہے جو بولا جائے اس کو مکمل بھی کرنا چاہیے ۔میں دوسرے لوگوں کی طرح نہیں صرف وعدہ کروں
بڑی بڑی باتیں کروں اور اس کو پورا نہ کروں۔

ممتا بنرجی نے کولکاتا کے جوڑا سانکو سے پیدل دھرمتلہ کے گاندھی مورتی تک پیدل مارچ کیا۔

اس پیدل مارچ میں حکومت مغربی بنگال تمام محکمہ کے چیف سکریٹری کے علاوہ کولکاتا کے مئیر فرہاد حکیم ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی۔


اس موقع پر دھرمتلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کہاں کہ ماحول کے تئیں بھی ہماری ذمہ داری ہوتی ہے ۔اگر آنے والی نسلوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے ہم لوگوں کو آج اس کی فکر کرنی ہوگی۔

پانی ایک اہم ترین شئے اس کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے ورنہ آنے والی نسلوں کے لئے پانی نہیں بچے گا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہر سال 12 جولائی کو سیو واٹر ڈے منایا جائے گا ہم نے 2016 میں جل دھرو کل بھرو پروگرام شروع کیا تھا اور اس کے تحت دیہاتوں میں ڈیڑھ لاکھ تالاب بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

ممتابنرجی نے کہاکہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا بلکہ اس سے زیادہ کیا لیکن کچھ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں لیکن میں جو بولتی ہوں وہ کرتی ہوں لیکن یہاں کچھ لوگ ہیں جو صرف وعدے کرتے رہتے ہیں اور کچھ کرتے نہیں ہیں جب وعدہ کریں تو اس کو پورا بھی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details