مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے کرناٹک،کیرالہ ،پنجاب ،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر جمعہ کو ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔
محترمہ بنرجی نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادپیغام میں لکھاکہ کرناٹک،کیرالہ،پنجاب،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس کے موقع پر ان ریاستوں کے بھائیوں اور بہنوں کو دل سے مبارکباد۔
انہوں نے ایک دیگر ٹویٹر میں لکھا ہے کہ مرکزاس وقت ہی مضبوط ہوگا جب ریاستیں مضبوط رہیں گی۔ہمارے وفاقی ڈھانچے کومضبوط کریں۔جے ہندجے بنگلہ۔
انہوں نے کہاکہ ریاستوں میں ترقی کرنے کی تمام صلاحٰت موجود ہے ۔ مرکزی حکومت اگر ان ریاستوں کو کام کرنے کی پوری آزادی دیتی ہے تو ترقی ساتویں آسمان پرپہنچ جائے گی۔