مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اترپردیش میں صحافی کے قتل پر بھارتی جنتاپارٹی کی قیادت والی یوگی آدیتہ ناتھ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس ریاست میں جرائم کاگراف سب سے اوپر ہے۔ عام لوگ جرائم پیشہ افراد سے پریشان تھے لیکن صحافیوں کو بھی بخشانہیں جارہاہے
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش میں صحافی کی ہلاکت کے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔ اس طرح کی واردات کو روکنے میں اترپردیش کی حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔اس سے قبل اناؤ عصمت دری کیس میں اہم گناہ پر جان لیوا حملہ اور اب صحافی کوموت کاگھاٹ اتار دیا گیا۔