ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں آئندہ برس منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر پرائمری اسکولوں میں نئی تقرریوں کا اعلان کرکے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔
بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے اس اعلان کو ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے سیاسی ہتھکنڈا قرار دیا۔
ریاستی سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے صحیح وقت پر صحیح کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی تقرری کا معاملہ عرصے سے التوا تھا۔ اسے نمٹانے کا وقت آچکا ہے۔ جلد سے جلد تقرری کی کارروائی مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے جتنے مسائل ہیں اسے حل کرکے نئے سیشن کی شروعات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔