اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگا پوجا کمیٹیز پر ٹیکس کی مخالفت

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ریاست میں درگا پوجا کمیٹیز کے خلاف ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

ممتا بنرجی کا ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دھرنے کا اعلان

By

Published : Aug 12, 2019, 9:33 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:28 PM IST

انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے مغربی بنگال کے کئی پوجا کمیٹیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی ہدایت کے خلاف ترنمول کانگریس نے 13اگست کو دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنر جی نے اپنے فیس بک پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ نے درگا پوجا کمیٹیوں کو انکم ٹیکس جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلی نے لکھا ہے کہ بنگال میں تمام تہواروں کو بہت ہی اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ درگا پوجا کے لگنے والے پنڈالوں میں دور دراز سے لوگ تہوار منانے اور پوجا کرنے آرہے ہیں۔

اس لئے ہم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہیں۔ اس سے پوجا کے انعقاد کرنے والوں مزید مالی بوجھ کا اضافہ ہوجائے گا۔

بنگال حکومت نے تمام طرح کے ٹیکس کو معاف کردیا ہے.اسی طرح کنگا ساگر میلہ پر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا جاتا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے.ترنمول کانگریس کی بنگا جنانی ونگ کے زیر اہتمام منگل 13اگست کو سبودھ ملک اسکوائر پر صبح 10بجے سےشام 6بجے تک دھرنے کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست کے عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے ان کی پارٹی مذہبی تقریبات پر ٹیکس عاید کیے جانے کے خلاف ہے اور یہ احتجاج جاری رہےگا۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details