کورونا بحران کے اس دور میں مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے نئی ریاستی کمیٹی کا اعلان کیا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر اس کمیٹی میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر مکل رائے اور کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر و سابق ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی کو بھی شامل نہیں کیا ہے۔جب کہ نئی کمیٹی میں ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ جو لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں،اس کے علاوہ اگنی موتری اور بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر و ترنمول کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی سبیاچی دتہ کو جگہ دی گئی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ریاستی کمیٹی ممبروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔گھوش نے پارٹی ونگ کے عہدیداروں کے نام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ممبر پارلیمٹ لاکٹ چٹرجی کو پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگنی موتری پال کو بی جے پی کے خواتین سیل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ بدھان نگر کارپوریشن کے سابق میئر سبیاسچی دتہ کو بی جے پی کے ریاستی سکریٹریٹ کا رکن بنایا گیا ہے۔
پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ کلکتہ کے سابق میئر اور سابق وزیر مملکت شوبھن چٹرجی ابھی بھی بی جے پی میں ہیں۔