اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آسام کی طرح بنگال کوبھی آگ میں جھونکنے کی سازش' - مغربی بنگال

ترنمول کانگریس کی حکمر اں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان  کلیان بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت آسام کی طرح مغربی بنگال کو بھی آگ کی بھٹی میں جھونکنے کی سازش کر رہی ہے۔

'آسام کی طرح بنگال کوبھی آگ میں جھونکنے کی سازش'
'آسام کی طرح بنگال کوبھی آگ میں جھونکنے کی سازش'

By

Published : Dec 24, 2019, 11:28 PM IST

مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ ا ور این آر سی کے خلاف میں منعقد ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے پاس ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کا منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نےکہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔ اس لیے اب شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ مذہب کے نام قانون جائز نہیں ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیان جا سکتا ہے۔

کلیان بنرجی ریاستی بی جے پی کے صدر کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عیجب انسان ہے۔ وہ کسی کے خلاف متنازع بیان دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو مخالفت کرنے والوں کو گولی ماردیں گے۔ میں ان کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کو گولی مار کردکھائے۔

کلیان بنرجی نے کہاکہ دلیپ گھوش نے انقلاب نہیں دکھا ہے۔ لوگ جب سڑکوں پر اتر آئیں گے نہ تو انہیں بنگال کو چھوڑ کر گجرات بھاگ جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے تمام لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن دلیپ گھوش سب کو گولی مارنے کی بات کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details