مغربی بنگال میں چار مہینے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی بنگال میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپے ماری کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سی بی آئی نے کوئلہ، مویشی اور بالی(بالو) کے اسمگلنگ کے معاملے میں بردوان ضلع میں سات مقامات پر خصوصی تلاشی مہم چلائی۔
سی بی آئی کی مختلف ٹیموں نے آسنسول، جموڑیہ اور رانی گنج سمیت سات مقامات پر کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔