اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کو ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگر ی سے نوازنے کا فیصلہ

کلکتہ یونیورسٹی نے نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھیجیت وینایک بنرجی کو ڈی لیٹ اعزاز سے نواز نے کا فیصلہ کیا ہے

By

Published : Dec 24, 2019, 10:46 PM IST

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کو ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگر ی سے نوازنے کا فیصلہ
نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کو ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگر ی سے نوازنے کا فیصلہ


مغربی بنگال کے کلکتہ یونیورسٹی نے اسی سال نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھیجیت وینایک بنرجی کو ڈی لیٹ اعزاز سے نواز نے کا فیصلہ کیا ہے۔کلکتہ یونیورسٹی میں سالانہ کنووکیشن اگلے سال28جنوری کو منعقد ہوگا۔

کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سونالی چکرورتی نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ یونیورسٹی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی سینیٹ نے اتفاق رائے سے 2019میں اکانومی میں نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھیجیت بنرجی کو ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سوال کہ جواب میں کیا اس تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر کو مدعو کیا جائے گا جب کہ عام طور پر کلکتہ یونیورسٹی کے سالانہ پروگرام میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی شرکت کرتی ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے قانون کے مطابق ہر ایک چیز کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی مہینے میں بنگال اسمبلی میں پاس قانون کے مطابق محکمہ تعلیم کی اجازت سے سینیٹ کی میٹنگ رکھی گئی تھی۔

نئے قانون کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو انتظامی امور کیلئے فیصلے لینے کیلئے چانسلر یعنی گورنر سے رجوع کرنے کے بجائے محکمہ تعلیم سے رجوع کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details