کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے خلاف ریپ کیس میں 27 جولائی تک سخت کارروائی نہیں کر سکے گی۔ بارہ جولائی کو انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ممبر اسمبلی نوشاد کو ہائی کورٹ نے ان کے خلاف عصمت دری کے الزامات کے معاملے میں تحفظ فراہم کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت جسٹس چترنجن داس اور جسٹس اپوربا سنگھ رائے کی ڈویژن بنچ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے سوالات و جوابات سننے کے بعد نوشاد کو تحفظ فراہم کردیا۔
پنچایات انتخابات سے تین دن قبل پانچ جولائی کو ایک خاتون نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ نوشاد کے خلاف نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شادی کے وعدے کے ساتھ عصمت دری کی شکایت درج کرائی۔ سالٹ لیک میونسپلٹی کے چیئرمین اور ترنمول کانگریس کے لیڈر سبیاساچی دتہ خاتون کے ساتھ موجود تھے۔نوشاد صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ان کے خلاف سازش کررہی ہے۔