اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کھڑکپور صدر، کالیا گنج اور کریم پور اسمبلی حلقے کیلئے پولنگ کے درمیان کریم پور اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار جے پرکاش مجمدار کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

By

Published : Nov 25, 2019, 8:30 PM IST

مغربی بنگال کے ندیاضلع کے کریم اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے امیدوارپرحملے سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ مجمدار کی پولیس اور مرکزی فورسز کے سامنے ترنمول کانگریس کے لوگوں نے پٹائی کی۔ ٹی وی چینلوں پر دکھائے جارہے ویڈیو میں مجمدار کو کچھ لوگ ماررہے ہیں اور وہ سڑک پر گرے ہوئے ہیں۔

تاہم ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ اس کے پیچھے ان کے ورکروں کا ہاتھ نہیں ہے۔

بی جے پی نے کہا کہ صبح 7بجے جے پرکاش مجمدار بی پو ل کھولا کے گیا گھاٹ اسلام پور اسکول میں واقع بوتھ پر گئے تھے۔اسی درمیان ایک گروپ ان پر حملہ کرکے پٹائی شروع کردی۔بوتھ سے نکلنے کے بعد بھی ان کے ساتھ مارپیٹ کا سلسلہ جاری رہا۔یہ سب پولس کے سامنے ہورہا تھا۔

جے پرکاش نے الزام عاید کیا ہے کہ اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کا ہاتھ۔پہلے سے ہی بوتھ کے پاس 20افراد کا گروپ بیٹھاہوا تھا مجھے دیکھتے ہوئے حملہ کردیا۔اس کے علاوہ وٹروں کو بوتھ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کو مطلع کردیا ہے۔ویڈیو جھوٹ نہیں بولتا ہے انہوں نے کہا کہ جس وقت میرے ساتھ بدسلوکی کی جارہی تھی اس وقت پولس اور مرکزی فورسیس کے جوان موجود تھے مگر کوئی بھی میری مدد کیلئے سامنے نہیں آیا۔پٹائی ہونے کے بعد پولس حرکت میں آئی ہے۔پرکاش نے کہا کہ کرشنا نگر کی ممبر پارلیمنٹ ہو مترا غنڈوں کی قیادت کررہی تھیں۔

بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ حملہ آوروں میں طارق شیخ، حبیب الرحمن بسواس، کمال الدین بسواس، دھوکو مولیتا،خدا بخش شیخ، دین الحق بسواس،مسعود عالم،بنکم منڈل اور حبیب بسواس شامل ہیں۔تاہم ترنمول کانگریس نے کہا کہ یہ سب بے بنیاد الزامات ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ بی جے پی امیدوار پر حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم الیکشن کمیشن میں اس کے خلاف شکایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اپنی شکست کو دیکھ کر خوف زدہ ہے۔پولس ترنمول کانگریس کی مدد کررہی ہے۔

بی جے پی لیڈر مکل رائے نے کہا کہ میں نے پوری زندگی کئی انتخابات دیکھے ہیں مگر کبھی بھی امیدواروں کی پٹائی نہیں دیکی ہیں۔ترنمو ل کانگریس نے باہری لوگوں کی مدد سے یہ حملہ کیا ہے۔کلکٹر کو فوری طور کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار بیم لندو سنگھ رائے نے کہا کہ بسواس ڈراما کررہے ہیں۔ترنمول کانگریس کے رہنما راجیو بنرجی نے کہا کہ یہ سب ٹی وی کیلئے ڈراما رچا گیا ہے۔جے پرکاش مجمدار صبح سے ہی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے تھے۔اور ان کا مقصد ووٹنگ کے عمل میں رخنہ ڈالنا تھا انہوں عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور یہ سب عوامی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے اس واقعے میں ترنمول کانگریس کے کارکنان ملوث نہیں ہے۔

بی جے پی رہنما مکل رائے نے کہا کہ الیکشن کمیشن سنیل اروڑا اور چیف الیکٹرولر آفیسر آفتاب عزیز کو خط لکھ کر واقعے پر احتجاج کیا ہے۔ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے اس واقعے کی جانکاری طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details