مغربی بنگال کے کالیا گنج، کریم پور اور کھڑکپور صدر اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔ کریم پور اسمبلی حلقہ ترنمول کانگریس کی مہوا مترا کے کرشنانگرلوک سبھا حلقے سے رکن منتخب ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کوکلین سوئپ کردیا کالیا گنج میں ترنمول کانگریس کے تپن دیب سنگھا نے 2,304ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔لوک سبھا انتخاب میں اس حلقے سے بی جے پی نے 56,000ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
کھڑکپور صدر اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے مدنی پور لوک سبھا حلقے سے رکن منتخب ہونے کی وجہ خالی ہوئی ہے۔ترنمول کانگریس نے 18,747 ووٹوں سے سبقت حاصل کی تھی۔لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اس حلقے س 45,000ووٹوں سے سبقت ملی تھی۔
کریم پور سیٹ پہلے سے بھی ترنمول کانگریس کے پاس تھی اور اس مرتبہ بھی 25ہزار ووٹوں سے ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔
ممتا بنرجی نے ان تینوں سیٹ پر جیت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکروں کی سخت محنت اورعوام کی محبت کا نتیجہ ہے۔تکبراور غرور میں ڈوبی ہوئی بی جے پی نے عوام نے رد کردیا ہے۔