مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے تشہیری مہم کا آج آخری دن ہے۔
کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں، اس کی وجہ سے یہ حلقہ پورے ملک میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔
مغربی بنگال ضمنی انتخاب: لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب کیا جائے: محمد سلیم - بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے لوگوں سے شمشیرگنج سے لیفٹ فرنٹ کے امیدوار مدثر حسین کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مغربی بنگال میں 30 ستمبر کو ضمنی انتخابات
مزید پڑھیں:مغربی بنگال ضمنی انتخابات: پولیس پر انتخابی مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام
انہوں نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے منصوبوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان دونوں سے عام لوگوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے، اس لیے اسمبلی انتخابات 2021 میں آپ نے ترنمول کانگریس کو ووٹ دیا تھا، لیکن اس بار ضمنی انتخابات میں لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔
Last Updated : Sep 27, 2021, 4:33 PM IST