اردو

urdu

مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت

By

Published : Oct 3, 2021, 5:16 PM IST

Updated : Oct 3, 2021, 9:43 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہائی پروفائل بھوانی پور ضمنی انتخاب میں 58 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کرکے وزیراعلیٰ کا عہدہ برقرار رکھا۔

Mamata Banerjee
Mamata Banerjee

مغربی بنگال ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو 58 ہزار 832 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے شریجیوا وشواس تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ بھوانی پور اسمبلی نشست سے ممتا بنرجی کی یہ تیسری جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی پور سے ذاکر حسین کی 92 ہزار 613 ووٹوں سے کامیابی

سنہ 2011 میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب میں سی پی آئی (ایم) کی نندنی مکھرجی کو 54 ہزار 213 ووٹوں سے شکست دی تھی اس کے بعد 2016 اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس کی دیپا داس منشی کو 25 ہزار 301 ووٹوں سے شکست دے کر دوسری جیت حاصل کی تھی جبکہ رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے نندی گرام حلقہ اسمبلی سے الیکشن لرا تھا لیکن وہ ٹی ایم سی باغی رہنما اور بی جے پی امیدوار شبھیندو ادھیکاری سے قریبی مقابلے میں شکست کھا گئی تھیں۔

Last Updated : Oct 3, 2021, 9:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details