ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل یعنی 15جولائی کو کیا جائے گا، جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 17جولائی کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ نتائج بورڈ کے ویب سائٹ wbresults.nic.in پر دیکھا جائے گا۔
بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ و طالبات پہلے wbbse.org یا پھرwbresults.nic.in ویٹ سائٹ کو کھلیں اس کے بعد مغربی بنگال مادھیہ مک رزلٹ سنہ 2020 کو سلیکٹ کریں، جس کے بعد ایک نیا صفحہ کھلے گا۔
اس کے بعد مادھیہ مک رول نمبر درج کرکے سبمٹ کریں اس کے بعد ریزلٹ سامنے آجائے گا، اور پرنٹ کو کلکٹ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔