اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Board Of Primary Edcation ٹیٹ پاس امیدواروں کے دوسرے مرحلے کا انٹرویو دس جنوری کو

سال 2014 اور 2017میں ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کے ایک گروپ کا انٹرویو گزشتہ روز مکمل ہوگیا ہے اور اب بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے انٹرویوز کے دوسرے دور کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 10 جنوری کو کلکتہ ضلع کے 282 امیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا۔West Bengal Board Of Primary Edcation

ٹیٹ پاس امیدواروں کے دوسرے مرحلے کا انٹرویو 10جنوری کو
ٹیٹ پاس امیدواروں کے دوسرے مرحلے کا انٹرویو 10جنوری کو

By

Published : Dec 30, 2022, 2:41 PM IST

کولکاتا:بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے انٹرویوز کے دوسرے دور کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2014اور 2017میں ٹیٹ پاس امیدواروں کے ایک گروپ کا انٹرویو گزشتہ مکمل ہوگیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں 10جنوری کو کلکتہ ضلع کے 282 امیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا۔West Bengal Board Of Primary Edcation Announces Date Of Second Round Of Interview For TET

بورڈ کے مطابق 10جنوری کو دوسرے مرحلے کا انٹرویو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔ امیدواروں کے انٹرویو کے وقت اور جگہ سمیت تمام معلومات متعلقہ امیدواروں کو بذریعہ ڈاک پہنچا دی جائیں گی۔امیدوار پرائمری ٹیچر ریکروٹمنٹ پورٹل سے کال لیٹر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرویو کے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔ یہ قدم شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

اس سے قبل انٹرویوز کے پہلے دور کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی تھی۔دوسرے مرحلے کے انٹرویو کے لیے ممتحن کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ امتحان دہندگان براہ راست اس لیپ ٹاپ پر امیدواروں کا انٹرویو کرنے کے بعد نمبر دیں گے۔ نتیجتاً بعد میں نمبر درست کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ یہ نمبر آن لائن بورڈ تک پہنچ جائے گا۔اس سے قبل انٹرویو کے دوران بدعنوانی کے الزامات عائد کیئے گئے تھے۔

139 امیدواروں نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریری امتحان میں صفر حاصل کرنے والے متعدد افراد نے انٹرویو میں مکمل نمبر حاصل کرکے نوکریاں حاصل کی ہیں۔ درخواست کی بنیاد پر، جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے مدعیان کو ہدایت دی کہ وہ زبانی امتحان اور اہلیت ٹیسٹ کے نمبر شائع کریں۔

یہ بھی پڑھیں:CBI Eye On Professors مغربی بنگال کے کالجوں کے اساتذہ پر سی بی آئی کی نظر

واضح رہے کہ ٹی ای ٹی کا ابتدائی امتحان اس سال 11 دسمبر کو منعقد ہوا تھا۔ تقریباً سات لاکھ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ 5 سال کے انتظار کے بعد پرائمری ٹیٹ کا انعقاد ہوا۔ دریں اثنا، بورڈ نے 2014 اور 2017 کے امیدواروں کے انٹرویو کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ قبل ازیں کلکتہ ضلع کے 200 امیدواروں کا پہلا مرحلہ انٹرویو 27 دسمبر کو ہوا تھا۔West Bengal Board Of Primary Edcation Announces Date Of Second Round Of Interview For TET

ABOUT THE AUTHOR

...view details