مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر مکمل طور سے قابو پانے کے بعد اب عام زندگی پٹری پر لوٹنے لگی ہے، تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی بحالی ہونے لگی ہے۔
اس دوران مغربی بنگال میں سخت سیکیورٹی انتظامات اور کوویڈ پروٹوکال کے درمیان ہائر سیکنڈری West Bengal Board Class 12 Exam Starts امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، طلبہ و طالبا اپنے ہی اسکولز میں بیٹھ کر امتحان دے رہے ہیں، ویسٹ بنگال ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے مطابق اس مرتبہ ہائر سیکنڈری امتحانات (higher secondry exam) میں کل سات لاکھ، 85 ہزار طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
West Bengal Board Class 12 Exam Starts: مغربی بنگال میں ہائر سیکنڈری امتحانات کا آغاز - West Bengal Higher Secondary 2022 exams
مغربی بنگال میں سخت سیکیورٹی انتظامات اور کوویڈ پورٹوکال کے درمیان ہائر سیکنڈری امتحانات West Bengal Board Class 12 Exam Starts کا آغاز ہوگیا. طلبہ و طالبا پہلی مرتبہ اپنے ہی اسکول میں بیٹھ کر امتحان دیئے۔
دوسری طرف گارولیا میونسپل گرلس ہائر سیکنڈری West Bengal Board Class 12 Exam Starts اسکول کی ہیڈماسٹر روپالی منڈل نے کہا کہ ہمارے اسکول میں پہلی مرتبہ ہوم سینٹر کا اہتمام کیا گیا ہے، کونسل کا یہ مثبت فیصلہ ہے۔ ہمارے اسکول سے 222 اسٹوڈنٹس ہائر سیکنڈری امتحانات میں شرکت کر رہیں ہیں جن میں 25 مسلم لڑکیاں شامل ہیں۔
نوا پاڑہ تھانے کے ایک آفیسر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے ہر ممکن ادا کرنا ہے،امتحانات مراکز پر سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔