بی جے پی کے یوتھ مورچہ کی جانب سے ڈینگو کے بڑھتے واقعات کو لیکر آج بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں کولکاتا کارپوریشن کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پولس نے روکنے کی کوشش کی تو بی جے پی کارکنوں اور پولس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جس پر دلیپ گھوش کا کہنا ہے حکومت میں اعتماد کی کمی ہے اسی لئے ہر احتجاج کو پانی کے بوچھاروں سے دبانا چاہتی ہے ۔
مغربی بنگال ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اس سلسلے میں کہا کہ بی جے پی تمام مسائل کو لیکر لگاتار سڑکوں پر اتر رہی ہے. اس سے پہلے سی پی آئی ایم نے بھی ریلی کی تھی۔
ہمارا یہی کام ہے کے لوگوں کے مسائل کو لیکر حکومت سے سوال پوچھے لیکن ریاستی پولس کی طاقت کم ہوگئی ہے ۔
ان کے پاس چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت میں کمی آ گئی ہے اسی لئے ہر احتجاج کو پانی کے بوچھاروں اور لاٹھی کے زور پر دبانا چاہتی ہے۔