مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے متنازعہ بیان دے کر ماحول گرما دہا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مسلمانوں کے دباؤ میں آکر کام کررہی ہے۔ بنگال کے تمام مسلمان درانداز ہیں۔ انہیں ملک بدر ہونے سے کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے کسی بھی حصے میں پرُتشدد احتجاج کے پیچھے لنگی پہننے والے مسلمان ہیں۔ لنگی پہننے والے لوگوں نے ریاست کا ماحول خراب کررکھا ہے۔
ریاستی صدر دلیپ گھوش کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی بالکل جائز قانون ہے۔ اس کی مخالفت کرنےو الے ملک کے دشمن ہیں۔ ممتابنرجی مرکزی حکومت کے ساتھ آنے کے بجائے دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچارہی ہیں۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف پرُتشدد مظاہرے میں مغربی بنگال کی پولیس اور سوروزہ روزگار میں حصہ لینے والے لوگ ہی شامل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو عوامی حمایت مل نہیں رہی ہے۔