اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات: بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان - ناموں

بی جے پی نے بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ریاستی بی جے پی نے مضبوط امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا دعویٰ کیا ہے

بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

By

Published : Nov 2, 2019, 11:07 PM IST

مغر بی بنگال کے تینوں اسمبلی حلقوں کالیاگنج،کریم پور اور کھڑگپورمیں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی نے کریم پور اسمبلی حلقے سے ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدر جے پرکاش مجمدار کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریم پور حلقے میں کانگریس ۔سی پی آ ئی ایم اتحاد کے امیدوار غلام ربی اور جے پرکاش مجمدار کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ریاستی بی جے پی کے مطابق کھڑگپور حلقے سے پریم چندر جھا کو انتخابی میدان میں اتراگیا ہے۔بی جے پی کے امیدوار کو کانگریس کے امیدوارچترنجن منڈل سے مقابلہ ہوگا۔

مالدہ ضلع کے کالیاگنج اسمبلی حلقےسے کمل چندراکو امیدوار بنایاگیا ہے جہاں کا حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدوارتپن دیب سنگھا سے مقابلہ ہوگا۔

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ تینوں اسمبلی حلقوں میں مضبوط امیدوار کوانتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details