اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کے باہر بی جے پی کے ارکان پارلیمان کا احتجاج - بی جے پی کے ارکان پارلیمان

بنگال کے بی جے پی ارکان اسمبلی نے ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی ابتر حالات اور خواتین کے خلاف جرائم میں اضا فے کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

پارلیمنٹ کے باہر  بی جے پی کے ارکان پارلیمان کا احتجاج
پارلیمنٹ کے باہر بی جے پی کے ارکان پارلیمان کا احتجاج

By

Published : Feb 7, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:22 PM IST

مغربی بنگال سے بی جے پی کے ارکان پارلیمان نے ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال اور خواتین کے خلاف جرائم میں اضا فے کے خلاف احتجاج کیا۔

بی جے پی کے ارکان پارلیمان اپنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر مغربی بنگال حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے پارلیمنٹ کے احتجاج کے دوران کہاکہ مغربی بنگال میں حالات بہت خراب ہیں۔ ممتابنرجی ریاست کے حالات کو بہتر بنانے میں پوری طرح سے ناکام ہے ۔

پارلیمنٹ کے باہر بی جے پی کے ارکان پارلیمان کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کی وجہ سے حالات روزبروز بگڑتے جارہے ہیں۔ مرکزی حکومت اگر جلد سے جلد کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرتی ہے تو مستقبل میں حالات اور خراب ہو جائیں گے۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ پولیس امن وامان لانے کے نام پر غنڈہ گردی کرتی ہے۔ پولیس کی جانبدارانہ رویے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ مغربی بنگال سرسوتی پوجا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ لیکن لنگی پننے والے لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر بی جے پی کے ارکان پارلیمان کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں کی باتیں ضرورکرتی ہیں لیکن انہیں اپنی ریاست کی خواتین کی فکر نہیں ہے۔

لاکیٹ چٹر جی نے کہاکہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف جرائم میں زبردست اضا فہ ہو ا۔ ریاستی حکومت خواتین کے خلاگ جرائم کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

ابی جے پی کی رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کا زمامہ لد گیا ہے۔ اگر ریاست میں اسمبلی انتخابات قبل از وقت کرایا جائے تو بنگال کے لوگ ترنمول کانگریس پر بی جے پی کو ترجیح دیں گے اور ریاست میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہی بنے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details