اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے کو نقصان پہنچانے  پربی جے پی کی رکن پارلیمان کی تنقید - مغربی بنگال کی مشہور اداکاری اور بی جے پی کی رکن پارلیمان روپاگنگولی

بھارتیہ جنتاپارٹی کی رکن پارلیمان روپاگنگولی نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کےخلاف جاری احتجاج کے دوران ریلوے اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کی ہے۔

ریلوے کو نقصان پہنچانے  پربی جے پی کی رکن پارلیمان کی تنقید
ریلوے کو نقصان پہنچانے  پربی جے پی کی رکن پارلیمان کی تنقید

By

Published : Dec 21, 2019, 7:09 PM IST

مغربی بنگال کی مشہور اداکاری اور بی جے پی کی رکن پارلیمان روپاگنگولی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے خلاف احتجاج کرنا جائز ہی نہیں ہے۔ اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تووہ قانونی طور پر جرم کررہا ہے۔ پارلیمنٹ میں منظورشدہ قانون کے خلاف احتجاج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

ریلوے کو نقصان پہنچانے پربی جے پی کی رکن پارلیمان کی تنقید

رکن پارلیمان کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ کے بارے میں لوگوں کو زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ ایکٹ میں مسلمانوں کا نام نہیں ہونے کے سبب ایک طبقہ کھل کر اس کی مخالفت کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لیکن ایسا نہیں ہے۔ مسلمانوں کا شہریت ترمیمی ایکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کون کہتا ہے کہ مسلمانوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے تحت ملک بدر کیا جا ئے گا۔

روپان گنگولی نے کہاکہ مسلمانوں کو کچھ بھی معلوم نہیں ہونے کے باوجود احتجاج کررہے ہیں اور اس پر اپوزیشن پارٹیاں انہیں گمراہ کرنے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ بھارتی شہری ہے تو اسے اپنی شہریت ثابت کرنی ہوگی۔ اگروہ اپنی شہریت ثابت نہیں کرپایا تو قانون کے مطابق ملک سے باہر جاناپڑے گا۔

روپاگنگولی کاکہنا ہے کہ ساری باتیں آئینہ کی صاف ہے ۔اگر کوئی سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہے تو وہ کہیں بھی جانے کے لیے تیار ہے۔ اسے کون روک سکتا ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیاہے۔ شمال مشرق خطہ، اترپردیش ، کرناٹک ،منگلور میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ میں اب تک متعدد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

لیکن مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے دوران عوام پرُامن احتجاج کررہے ہیں ۔ اب تک کہیں سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شمال مشرق خطہ، اترپردیش ، کرناٹک ،منگلور ، دہلی اور بہار میں بے قابو حالات پر قابو ہانے کے بجائے بی جے پی کے کئی اعلیٰ رہنما ؤں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بنانے میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details