اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریپ کے خلاف بی جے پی کا احتجاج - کمارگنج علاقے

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کمار گنج میں عصمت دری کی شکار فیملی سے ملاقات کی اور انہیں انصاف دلانے کی یقین دلائی۔

عصمت دری کے خلاف بی جے پی کااحتجاج
عصمت دری کے خلاف بی جے پی کااحتجاج

By

Published : Jan 11, 2020, 8:55 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی دینا ج پور ضلع کے کمارگنج علاقے میں ایک خاتون کی عصمت دری کے واقعہ کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے عصمت دری کی شکار خاتون اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔

عصمت دری کے خلاف بی جے پی کااحتجاج

رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ عصمت دری کا واقعہ سماج اورملک کے لیے بدنماداغ ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہم اپنی طرف ظلم کی شکار خاتون اور ان کے خاندان والوں کو انصاف دلانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عصمت دری واقعہ کی سی بی آ ئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس کی تفتیش جتنی جلد شروع ہوجائے اتنی اچھی بات ہوگی۔ورنہ غیرمعائنہ مدت کے لیے احتجاج کرنے کا منصوبہ ہے۔

لاکٹ چٹرجی کے مطابق عصمت دری واقعے کی سی بی آ ئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اس واقعے پر خاموشی اختیار کررکھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی ایک خاتون ہونے کے باوجود انہیں خاتون سے زیادہ ہمدردی نہیں ہے۔ایسا کیوں ۔ اگر کی سرپرستی میں ریاست کی خواتین محفوظ نہیں ہیں توانہیں عہدے پر برقراررہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

عصمت دری کے خلاف بی جے پی کااحتجاج

انہوں نے کہاکہ عصمت دری واقعے میں ملوث افراد کو جب تک پھانسی کی سزا نہیں دی جاتی ہے اس وقت تک ہمارا احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔ ہمیں انصاف چاہیے۔

بھارتیہ جنتاپارٹی کی رہنما اور رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ عصمت دری کی شکار خاتون کے خاندان والوں کو پولیس اٹھالیتی ہے۔ ان سے پوچھ تاچھ کرتی ہے۔

پولیس کو مظلومہ کے رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کرنے کے بجائے اس کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں جلد بازی دکھانے کی ضرورت ہے۔ اگر پولیس انتظامیہ ایسا نہیں کرپاتی ہے تو انہیں میڈیا کے سامنے آ کر جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر پولیس مجرموں کو گرفتار نہیں کرپارہی ہے تو یہ کیس سی بی آ ئی کے حوالے کردیا جائے ۔

رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ پولیس سپرٹینڈنٹ اور اعلیٰ افسران بات کرنے سے گریز رہے ہیں کیوں کہ انہیں پتہ ہے کہ بات چیت کرنے سے سچائی سامنے آسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details