بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال میں لاء اینڈآرڈر کو بگاڑنے کے لیے حکمراں جماعت ضد پراڑی ہے۔ان کی وجہ سے ریاست کا ماحول خراب ہو چکا ہے۔
' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی' انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ وہ لوگوں کو سچائی نہیں بتا رہی ہیں۔
لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر سے کسی کو نقصان ہونے والا نہیں ہے۔ اس سے بھارتی شہریوں کو فائدہ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ ان لوگوں کے لیے جنہیں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان میں مذہب کے نام پرپر یشان کیاگیا ہے ۔ان ہندوؤں کو بھارت میں شہریت دی جائے گی۔
' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی' لاکٹ چٹرجی نےکہاکہ ممتابنرجی اقتدار میں آنے سے قبل بنگال میں غیرقانونی طریقے سے رہنے والوں کے خلاف تھی لیکن ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وہ پلٹ گئی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔
وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔
اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔ حالات معمول پر آنے کے بعد مشرقی ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں بہتری لائی ۔